ریسکیو 1122 ساہیوال کا عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری
News, Online Services, TV, Uncategorized March 28, 2025 No Comments on ریسکیو 1122 ساہیوال کا عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاریریسکیو 1122 ساہیوال کا عید الفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کی طرف سے عیدالفطر کے دوران کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمبٹنے کے لیے عید گاہ اور دیگر مقامات پر جہاں پر لوگوں کی کیثر تعداد کے جمع ہونے کا امکان ہے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی دی گیں ہیں اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ساہیوال لوگوں کی خدمت کے لیے دن رات سر گرم عمل ہے۔ساہیوال اور تحصیل چیچہ وطنی کے اندر ایسے مقامات جہاں پر عیدکے سلسلہ میں لوگوں کی کیثر تعداد کے جمع ہونے کا امکان ہے۔ان مقامات پر سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گیں ہیں۔تاکہ بروقت لوگوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی امن وا مان اورموجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ عیدالفطر میں اٹھائے جانے والے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کے لیے تمام ریسکیورز پورے جذبہ حُب الوطنی سے اپنی اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر کریں۔ اور ایمرجنسی کی صورت میں کم سے کم رسپانس ٹائم میں سیفٹی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچنے کی کوشش کریں۔ریسکیو 1122 ساہیوال عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اورضلع ساہیوال کے تمام علاقوں میں کسی بھی نہ خوشگوار واقعہ کی صورت میں ہر طرح کی امدادی کاروائیوں کو پوری قوت، لگن اور جذبہ حب الو طنی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
Leave a comment